مہاجر روہنگیا مسلمانو ں کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانا اشد ضروری : اقوام متحدہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مہاجرین کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانا اشد ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے کوٹوپالونگ کیمپ یہ سروے کیا جو کہ کوکس بازار کے گردونواح میں ان پناہ گزینون کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس کا اہتمام ادارے نے بنگلہ دیش کے امداد اور وطن واپسی کمیشن کے اشتراک سے کیا۔یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ پہلے پہل میانمار سے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیاؤں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس سروے کا فیصلہ اس بنا پر کیا تا کہ ان لوگوں کو درپیش اصل مشکلات اور ان کے کی اشد ضروریات کا پتا چلایا جا سکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں