سوپور سڑک حادثے میں شہری ہلاک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾سوپور میں ایک سڑک حادثے میں ایک 24سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تارزو سوپور کا رہنے والا عارف ایوب ڈار نامی شہری آج اُس وقت شدید زخمی ہوگیا ، جب سوپور کے چنکھان پل کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی سے اسے ٹکر ماری ۔اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں