امریکی کانگریس نے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾امریکی گانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ ﴿سی ایس ایف﴾ کے تحت 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجازت کانگریس کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ڈیفنس اتھارائیزیشن ایکٹ ﴿این ڈی اے اے﴾ 2018 کے تحت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے سیکریٹری دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ جس میں پاکستان کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے، کے بعد مذکورہ ایکٹ میں نظر ثانی شدہ متن کے مطابق 70 کروڑ ڈالر میں سے 35 کروڑ ڈالر سی ایس ایف کے تحت دینے کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے این ڈی اے اے نے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ پاکستان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اس امداد سے دہشت گرد گروپوں کی مدد نہ کرے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں