شوپیاں اور پلوامہ کے درجنوں دیہات میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ فورسز نے سنیچر کی صبح شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے درجنوں دیہات کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشنز شروع کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راشٹریہ رائفلز کی 44ویں ،53ویں ،53ویںاور55ویں بٹالینز کے علاوہ سی آرپی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے دونوں اضلاع کے درجنوں دیہات کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشیاں شروع کردیں۔ جن دیہات کو محاصرے میں لیا گیا ہے ، اُن میں کیلر، قصبہ یار، بٹہ پورہ، گلاب ٹینگ، ماسپورہ، بامنو، میر پورہ، کیلر چیک، نادی پورہ وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو شبہ ہے کہ ان علاقوں میں جنگجوموجود ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک متذکرہ دیہات میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں