بارہمولہ میں 32سالہ شخص کی پر اسرار موت

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ بارہمولہ میں ایک 32سالہ شہری کی پر اسرار حالات میں موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح فورسز نے بارہمولہ کے قاضی ہامہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز نے اس علاقے کے تمام مردوں کو گھروں سے باہر آجانے کے لئے کہا ۔ جوں ہی بلال احمد بدرو نامی ایک نوجوان کا بھائی اسے اسکے کمرے سے بلا نے گیا تاکہ وہ بھی گھر سے باہر آجائے تو اس نے اپنے بھائی کو مردہ حالت میں پایا۔ ضلع اسپتال بارہمولہ میں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس تحقیق کررہی ہے کہ بلال احمد کی موت کن حالات میں واقع ہوئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں