راجوری میں کنٹرول لائن پر ہندو و پاک افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں جنگ سا سماں بندھ گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سنیچر کی علی الصباح دونوں ممالک کی افواج نے نوشہرہ کے لام علاقے میں ایک دوسرے کی چوکیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ کیا، جس کی وجہ سے یہ سارا سرحدی علاقہ دہل اٹھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ جاری تھا۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں