اننت ناگ میں پولیس چوکی اور قاضی گنڈ میں گاڑی پر فائرنگ- پلوامہ میں کریک ڈائون کے دوران جھڑپیں حاجن بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف اوپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا

سرینگر/عازم جان/جی ایم سوپوری/ بشیرسمبلی/نیازحسین / عارف وانی/ کے این ایس/ شمال وجنوب میں جنگجو مخالف اور جنگجویانہ کارروائیوں کے بیچ جمعہ کی شام جنگجو نوجوانوں نے پولیس چوکی بس سٹینڈ اننت ناگ پر گولیاں چلائیں وہاں تعینات پولیس نے جواب میں بھی گولیاں چلائیں یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، اس دوران کسی جانکی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اس کے فوراً بعد پولیس اور نیم فوجی دستوں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور جنگجو نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ، اس سے قبل قاضی گنڈ میں جنگجوئوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی ،تاہم اس میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈسٹر کٹ پولیس لائنز اونتی پورہ کے نزدیک مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کے بعد فورسز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی ۔ادھر حاجن/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 اور پاسی پورہ پلوامہ میں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب فوج وفورسز نے بانگر محلہ حاجن اور لاسی پورہ کا کریک ڈائون کیا ۔دریں اثنائ شوپیان میں ایک پرانا ہینڈ گرینیڈ کو بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنادیا ۔ جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں اُس وقت خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی جب یہاں جنگجوئوں نے پولیس ایک گاڑی پر فائرنگ کی ۔معلوم ہوا ہے کہ بونہ گام قاضی گنڈ کے نزدیک گھات میں بیٹھے جنگجوئوں نے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی ۔ریاستی پولیس کے ترجمان نے آفیشل ٹویٹر پیج پر تحریر کیا کہ بونہ گام قاضی گنڈ میں فائرنگ کا واقع رونما ہوا ،تاہم کسی طرح کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ علاقے کو فورسز نے کارڈن کرکے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے 11اور12بجے دوپہر کے درمیان فائرنگ کا یہ واقعہ رونما ہوا ۔جنگجوئوں نے فائرنگ کرکے راہ ِ فرار اختیار کی ۔واضح رہے کہ جمعرات کو جنگجوئوں نے قصبہ اسلام آباد میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر تعینات پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی ،جسکے نتیجے میں ایس پی او اہلکار زخمی ہوا تھا ۔اس دوران پلوامہ میں ہوائی فائرنگ کے ایک واقعے کے نتیجے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی ،جس دوران ’ڈی پی ایل ‘ کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے ہوا میں گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے ۔ذرائع کا کہناتھا اونتی پورہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے قریب صبح3بجکر40منٹ پر سیکورٹی اہلکار نے مشکوک نقل وحرکت دیکھی ۔یہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی ۔تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔یاد رہے کہ رواں برس ماہ ِاگست میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ پر فدائن حملہ ہوا تھا ،جس میں8فورسز اہلکار اور3فدائین از جان ہوئے تھے جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا تھا ۔ادھر حاجن بانڈی پورہ میں جمعہ کی صبح اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب یہاں فوج وفورسز نے بانگر محلہ کا کریک ڈائون کرکے جنگجو مخالف آپریشن شروع ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج وفورسز کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجوئوں کا ایک گروپ موجود ہے اور اسی اطلاع کی بنیاد 13آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کریک ڈائون کرکے تلاشی کارروا ئی عمل میں لائی ۔معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں کریک ڈائون کی خبر پھیلی ،تو نوجوانوں کی ٹولیاں مختلف سمت سے سڑکوں پر نمودار ہوئیں اور کارڈن اینڈسرچ آپریشن میں رخنہ ڈالتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر شدید خشت باری کی ۔جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی ۔یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔اس وقت فورسز نے کو جنگجو مخالف آپریشنز عمل میں لانے کے دوران سخت ترین چیلنجز کا سامنا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ حاجن میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران باہر آئے اور علاقے سے ممکنہ طور پر جنگجو فرار ہوگئے ۔دریں اثنائ بعد نماز جمعہ فوج وفورسز نے ہانجی بُگ ما گام بڈ گام میں کریک ڈائون کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔فورسز کو اطلاع ملی تھی یہاں جنگجوئوں کا ایک گروپ موجود ہے جسکی بنیاد پر یہ جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ۔ادھر تا نترے پورہ لاسی پورہ پلوامہ میں تلاشی کارروائیوں کے دوران تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز نے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران یہاں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ،جس دوران لوگوںنے مزاحمت کی اور فورسز پر پتھرائو کیا ۔جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی ۔آخری اطلاعات ملنے تک یہ سلسلہ جاری تھا ۔یاد رہے کہ جمعہ کو فوج وفورسز نے شوپیان اور بڈگام میں درجنوں دیہات کا محاصرہ کرکے نوے طرز پر تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں ،جس دوران لوگوں کو قطار در قطار کھڑا کرکے پوچھ تاچھ کی گئی ۔اس دوران موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے گگرین شوپیان می ایک پرانا ہینڈ گرینیڈ پایا گیا ،جسے ناکارہ بنادیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ہینڈ گرینیڈ کو بم ڈسپوزل اسکارڈ کی ایک ٹیم نے ناکارہ بنادیا ۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا ہیڈ گرینیڈ تھا ،جسے ناکرہ بنادیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں