جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں عام لوگوں کو راحت اب صرف 50اشیائ 28فیصد ٹیکس کے دائرے میں رہیں گی

گواہاٹی/یواین آئی/اشیا اور خدمت ٹیکس﴿جی ایس ٹی﴾کونسل نے عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے نقصان دہ اور لگزری کی صرف 50چیزوں کو ہی اب زیادہ سے زیاہد جی ایس ٹی شرح28فیصد کے دائرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اب تک227چیزیں اس دائرے میں تھیں۔ بہار کے نائب وزیراعلی اور وزیر خزانہ سشیل مودی نے جی ایس ٹی کونسل کی یہاں چل رہی 23ویں میٹنگ /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
کے درمیان نامہ نگاروں سے کہا کہ کونسل نے28فیصدی جی ایس ٹی کے سلیب میں شامل چیزوں کی تعداد گھٹاکر50کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اب تک227چیزیں اس کے دائرے میں تھیں۔ اس فیصلے کے پیش نظر 177چیزیں اب18فیصدی ٹیکس کے دائرے میں آجائیں گی۔جن چیزوں میں جی ایس ٹی میں کمی کی گئی ہے ان میں چوئنگ گم،چاکلیٹ ،آفٹرشیو، ڈیوڈرنٹ، واشنگ پاؤڈر ،ڈٹرجنٹ اور ماربل وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فٹمنٹ کمیٹی نے 62چیزوں کو28فیصدی ٹیکس کے دائرے میں رکھنے کی سفارش کی تھی،لیکن کونسل نے 12اور چیزوں کو اس سے ہٹا دیا ہے ۔ ملک میں یکم جولائی سے نافذ جی ایس ٹی کے تحت چیزوں کیلئے پانچ طرح کے ٹیکس سلیب بنائے گئے تھے جن میں صفر فیصد ،پانچ فیصد،12فیصد،18فیصد اور28فیصد شامل ہیں۔28فیصدی والے مصنوعات پر ریاستوں کیلئے تلافی سرچارج بھی لگائے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں