پولیس کو بلٹ پروف جیکٹ اور گاڑیاں فراہم کی جائینگی :ڈی جی

سرینگر/کے این ایس/ ڈائریکٹرجنرل پولیس ڈاکٹرشیش پال ویدنے کہاہے کہ جنگجوئیانہ حملوں کے پیش نظرریاستی پولیس کوبُلٹ پرئوف گاڑیاں،جیکٹ اورہیلمٹ فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے رواں برس جنگجوئیانہ حملوں کے دوران26پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کاذکرکرتے ہوئے کہا/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
کہ آپریشن آل آئوٹ کے تحت امسال170جنگجومارے گئے ۔ ریاستی پولیس کے سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیرکے ملی ٹنسی سے متاثرہ اضلاع وعلاقوں میں ریاستی پولیس کے افسراوراہلکارجنگجوئیانہ حملوں کانشانہ بنتے آئے ہیں ،اسلئے افسروں اورجوانوں کی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے کچھ ہنگامی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیاکیساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹرشیش پال ویدکاکہناتھاکہ مرکزی وزرات داخلہ نے ریاستی پولیس کوبُلٹ پروئوف گاڑیاں اورجیکٹ فراہم کرنے کومنظوری دے دی ہے ،اوربہت جلدیہ گاڑیاں اورجیکٹ پولیس افسروں اوراہلکاروں کودستیاب ہونگی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ 150بُلٹ پرئوف گاڑیاں حاصل کی جارہی ہیں جبکہ اسکے علاوہ افسروں اوراہلکاروں کوبُلٹ پرئوف جیکٹ اورمخصوص قسم کے ہیلمٹ بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ڈی جی پی نے کہاکہ ملی ٹنسی سے متاثرہ علاقوں میں تعینات سبھی اہلکاروں اورافسروں کوبُلٹ پرئوف جیکٹ اورمخصوص قسم کے ہیلمٹ کئے جائیں گے تاکہ اُنکی سلامتی اورتحفظ کویقینی بنایاجاسکے۔ڈی جی پی ڈاکٹرویدنے رواں برس جنگجوئیانہ حملوں کے دوران26پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ آپریشن آل آئوٹ کے تحت امسال170جنگجومارے گئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں