وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم ریاست کے دو روزہ دورے پر

جموں /مرکزی وزارت داخلہ کے افسروںپر مشتمل ایک خصوصی ٹیم دو روزہ دورے پر کل یہاں پہنچ گئی ۔اطلاعات کے مطابق ٹیم کے ممبراں وزیر اعلی ،نایب وزیر اعلی کے علاوہ پولیس اور فوج کے اعلی حکام سے ملاقات کرینگے اور موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے واپسی پر وزیر داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کریںگے ۔وزارت داخلہ کے افسروں کے دورے کو اہم خیال کیاجارہا ہے کیوںکہ مرکز نے پہلے ہی اس بات کااعلان کیا ہے کہ دنیشور شرما کا تقرر اسلئے عمل میں لایا ہے تاکہ اس ریاست کے دیرینہ مسلے کو حل کرنے میں مدد مل سکے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں