’’پیغامِ محبت‘‘کے تحت بنگلورمیں آپسی تال میل کا پروگرام کشمیر کے متاثرہ خاندانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے انکودعوت دی جارہی ہے

سرینگر/ آپسی اعتماد اور بھروسے کو قائم کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے قدم کے تحت ’’آرٹ اینڈ لیونگ‘‘ ادارے کے سربراہ سری سری روی شنکر بھارت کے شہر بنگلور میں 10نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ’’پیغام محبت‘‘ موضوع کے تحت اس تقریب میں شورش زدہ جموں و کشمیر کو درپیش مسائل کے علاوہ متاثر آبادی کے زخموں پر مرہم لگانے کیلئے تال میل پر زور دیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں جاں بحق جنگجوئوں کے افرادِ خانہ، کنٹرول لائن پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شہریوں اور فوجی و نیم فوجی اہلکاروں کے گھروالوں کے درمیان تال میل پیدا کرنے کی غرض سے مدعو کیا جائے گا۔ دریں اثنائ ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس پروگرام کی سراہنا کرتے/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 ہوئے بتایا کہ ایسے پروگرام انتہائی ضروری ہیں کیونکہ ان پروگراموں کے انعقاد سے نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے دکھ درد کا مداوا حاصل ہوگابلکہ ملک بھر کی سول سوسائٹی کو ایسے پروگرام منعقد کرنے چاہیں تاکہ دوریاں ختم ہوں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں