میٹنگوں میں شرکت کیلئے صوبائی کمشنر سے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت

جموں/صوبائی کمشنر کشمیر نے وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اورمحکموں کے سربراہان کو جموں میں میٹنگوں میں شرکت کے لئے صوبائی کمشنر سے باضابطہ اجازت حاصل کرنے پر زوردیا ہے۔ترقیاتی کمشنر وں اور محکموں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی کمشنر کو پہلے ہی میٹنگ کی نوٹس پیش کریں تاکہ اس پر کارروائی کی جاسکے۔ترقیاتی کمشنروں پر عوامی ازالہ کے لئے روزانہ بنیادوں پر میٹنگوں کا انعقادکرنے کے علاوہ لازمی اشیأ کی دستیابی برف ہٹانے اوردیگر معاملات کاجائزہ لینے پر بھی زوردیا گیا۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنر وں اورمحکموں کے سربراہان کو تمام اہم معاملات کے بارے میں ہفتہ واربنیادوں پر رپورٹ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں