قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل نائب وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں افسران پر زور دیا

سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے قوم دشمن عناصر کے ناپاک عزایم کو ناکام کرنے اور کسی بھی ناخوشگوصورتحال سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وادی کی سلامتی صورتحال کا جائیزہ لے رہے تھے ۔ آئی جی پی کشمیر منیر خان کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بچانے کیلئے مزید چوکسی برتیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی نظام کو مزید متحرک بنایا جانا چاہئیے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے امن بحال کرنے میں پولیس کے رول کی کافی ستایش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پُر امن ماحول قایم کرنے اور عوام دوست اقدامات کو یقینی بنانے میں پیش پیش رہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں