ایم ایل اے حبہ کدل ایڈوکیٹ شمیم فردوس نے ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا

سرینگر/جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر و ایم ایل اے حبہ کدل ایڈوکیٹ شمیم فردوس نے اپنے حلقہ انتخاب کے منور آباد روڑ پر نصب کئے گئے ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کاافتتاح کیا، جس پر 8لاکھ روپے خرچ آئے ہیں، اس موقعہ پر یہاں ہائوسنگ بورڈ کے آفسران اور مقامی لوگوں کے علاوہ مقامی ٹریڈرس فیڈریشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے،جنہوں نے ایم ایل اے صاحبہ کا والہانہ استقبال کرنے کے ساتھ ان کا شکریہ بھی اد اکیا، شمیم فردوس نے کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل میںبھی جاری رہیں گے اور کانسچونسی کی ہر سڑک ،چوراہوں ،بنڈوں کو دلکش ،روشن اور دیدہ زیب بنایاجائیگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں