نئی دہلی میں طاق جفت کے دوران ڈی ٹی ٹی بسوں کا سفرمفت

نئی دہلی/یو این آئی/ دہلی حکومت نے دارالحکومت میں خطرناک آلودگی کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے 13سے 17نومبر تک چارپھیہ گاڑیوں کے طاق جفت منصوبہ کے دوران لوگوں کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور اس کے تحت چلنے والی کلسٹر بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کل کہا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ بپلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ حکومت کے طاق جفت منصوبہ کے سلسلے میں نیشنل گرین اتھارٹی ﴿این جي ٹی﴾ نے سوال اٹھائے ہیں اور آج اس پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ دو منصوبوں کے تحت اس سے آلودگی کم ہونے کی بنیاد پیش کرنے کو کہا ہے ۔ ٹریبونل نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اس طرح نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے اور اسے روک بھی سکتا ہے ۔ کیس کی سماعت کل بھی جاری رہے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں