دہلی میں زہریلی دھند برقرار ، لوگ بے چین

نئی دہلی/یو این آئی/ دہلی میں لوگوں کو ہوا کی آلودگی اور زہریلی دھند سے کل بھی راحت نہیں ملی اور پارٹی کلیٹ میٹر کی سطح عام طور پر 9گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت 13ڈگری سیلیس تھا اور کچھ علاقوں میں دھند صبح دیکھا گیا تھا۔ دھند کی وجہ سے ، صبح 8:30بجے ، پالم میں بصارت کی سطح صرف 300میٹر اور صفدرجنگ ہوائی اڈے پر 400میٹر تھی۔ کم از کم نمی سطح 64اور زیادہ سے زیادہ 93فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ کے مطابق، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا اندازہ 30ڈگری سیلسیس ہے ۔ ہفتہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں