کم عمرلڑکیوں سے عرب باشندوں کی شادیاں  بحرین کے دو باشندے اور قاضی گرفتار

حیدرآباد/یواین آئی/ پولیس نے بحرین کے دو باشندوں کے علاوہ ایک قاضی کو بھی گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر کم عمر لڑکیوں کی شادیوں میں ملوث پائے گئے ۔ پولیس نے ایک لاج کے اونر اور بروکرس کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ ان افراد نے کم عمرلڑکیوں کی عرب باشندوں سے شادیوں کے لئے فرضی سرٹیفکیٹس تیار کئے تھے ۔ بھوانی نگر اور کاماٹی پورہ پولیس نے یہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں