سمجھوتے یا عدالت کے حکم سے رام مندر تعمیر ہو : نقوی

لکھنؤ/یو این آئی/ اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر آپسی رضامندی یا سپریم کورٹ کے حکم سے ہونا چاہئے ۔ مسٹر نقوی نے کل یہاں یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ﴿بی جے پی﴾ نے اس کو کبھی سیاسی ایشو نہیں مانا۔ بی جے پی کا واضح طو رپر کہنا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہو لیکن آپسی رضامندی یا سپریم کورٹ کے حکم سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر عقیدت کا مسئلہ ہے ، اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ لوگوں کو آپسی رضامندی یا سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کرنا چاہئے ۔ کشمیر اوراجودھیا کے مندر،مسجد مسئلہ کیلئے کانگریس کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت پر صحیح فیصلہ نہ لئے جانے کی وجہ سے یہ مسئلہ بڑی ہوگئیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں