سپریم کورٹ کا پدماوتی کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے سے انکار

نئی دہلی/یو این آئی/ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ان کی فلم’پدماوتی ‘کی ریلیز کیلئے دائر عرضی مسترد کردی ہے ۔عدالت نے عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سینسر بورڈ فیصلہ کرے گی کہ فلم کی ریلیز کے بارے میں کیا فیصلہ کرنا ہے ۔ عرضی میں فلم کی ریلیز کو روکنے کیلئے درخوست کی گئی تھی ۔ درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ فلم پدماوتی راجپوت کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے ۔ایک گروپ کی طرف سے دائر کی گئی عرضی الزام لگایا گیا تھا کہ رانی پدماوتی کے کردار کو فلم میں غلط ڈھنگ سے دکھایا گیا ہے اور تاریخی حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔پدماوتی کو یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا ہے ۔ فلم کے سلسلے میں کافی مخالفت ہوئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں