شمالی کوریاکے معاملے پر امریکہ کا چین پر دبائو

دونوں ممالک اختلافات کو بھلانے میں ایک نیا بلیو پرنٹ تیار کر رہے ہیں
بیجنگ/رائٹر/ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین سے شمالی کوریا پر لگام کسنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ان کو بڑا رول ادا کرنا ہو گا۔ چین کی سرکاری میڈیا نے کل مسٹر ٹرمپ کے کل اختتام پذیر بیجنگ دورہ کے دوران ان کے رُخ کی تعریف کی۔ میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ آپسی تعلقات میں بہتری اور اختلافات کو بھلانے میں ایک نیا بلیو پرنٹ تیار کر رہے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے حالانکہ یہ بھی کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت امریکہ کے مفاد میں مناسب نہیں رہا۔اس پر مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کو مزید موقع دے گادونوں رہنماؤں نے25ارب امریکی ڈالر کے تجارتی معاہدے بھی کئے ۔ چین نے مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ کا اس دورے پر خاص خیال رکھا گیا۔فور بڈن سٹی کے دورے کے دوران خود مسٹر جن پنگ ٹرمپ جوڑے کے ساتھ رہے ۔غور طلب ہے کہ امریکہ کے ساتھ ساتھ چین بھی شمالی کوریا کی جانب سے کئے جا رہے جوہری اور میزائل ٹسٹ کو لے کر مشتعل ہے ۔شمالی کوریا کے دوست ملک چین پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے مسٹر ٹرمپ کے سفر کو اس لئے بھی اہم سمجھا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں