فلپائن میں آئی ایس کے حملہ میں چھ فوجی ہلاک

منیلا/رائٹر/ جنوبی فلپائن جزائر میں اسلامک اسٹیٹ ﴿آئی ایس﴾ کے حامی شدت پسندوں کے حملہ میں چھ فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع کل فوج کے ترجمان نے دی۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کو فوج نے ماراوی شہر کو پھر سے اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد دہشت گردوں کی تاک میں تھی۔ اسی دوران سمشمپ علاقہ میں دہشت گرد گروپ کے سب-کمانڈر فریضی انداما کی تلاش میں لگے فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 10فوجی زخمی ہو گئے ۔ زخمی فوجیوں کو جب اسپتال لے جایا جا رہا تھا، تب ہی چھ فوجیوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں