پاکستان میں شمالی کوریا کے سفارتکار پر شراب فروشی کا الزام

اسلام آباد/ پاکستان میں شمالی کوریا کے سفارت کار کے مکان پر حال ہی میں ہونے والی ایک چوری نے ان شبہات کو جنم دیا ہے کہ آیا وہ خفیہ طور پر بڑے پیمانے پر شراب فروشی کا کاروبار کر رہے تھے یا پھر بہت زیادہ شراب نوشی کرتے ہیں۔ ان شبہات کی وجہ وہسکی، بیئر اور وائن کی چوری ہونے والی بوتلوں کی تعداد ہے جو کہ ہزاروں میں ہے۔ اگرچہ سفارت کاروں کو ذاتی استعمال کے لیے شراب خریدنے کی اجازت ہے جس کے لیے انہیں ایک مخصوص کوٹہ دیا جاتا ہے لیکن شبہ ہے کہ اس کوٹے سے حاصل کردہ کچھ شراب غیر قانونی طور پر بازار میں فروخت بھی کر دی جاتی ہے۔ رواں سال اکتوبر کے آغاز میں شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کی یونگ کے مکان پر چوری ہوئی۔ انہوںنے پولیس کو بتایا کہ چور اْن کے مکان سے دو ہیرے، کئی ہزار ڈالر اور بڑی تعداد میں شراب لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ اس چوری کے بارے میں ملنے والی اطلاعات میں تضاد ہے۔ چوری میں تین پولیس اہلکار ملوث ہیں اور پولیس نے اْن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ دیگر ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ پولیس کا ایک آپریشن تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں