جنوبی کوریا میں اقتصادی حالات بہتر ہورہے ہیں

سیول/رائٹر/ جنوبی کوریا کے وزارت خزانہ نے کل کہا کہ ذاتی استعمال کی چیزوں کابڑھنا معیشت کے مسلسل بہتر ہو رہے حالات کا اشارہ ہے اور مستحکم برآمدات ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کو اقتصادی ترقی کی طرف بڑھانا جاری رکھیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے معیشت کے ماہانہ تجزیہ میں کہا ہے کہ اس سال اقتصادی ترقی کو پیچھے دھکیلنے والی گھریلو مانگ اب پھر سے بڑھ رہی ہے ۔ ستمبر کی خوردہ فروخت میں 3.1فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ اس میں سیمی کنڈکٹرز اور الیکٹرانک اجزائ کی برآمدات ٹریک پر واپس آ رہے ہیں۔ آئندہ کچھ مہینوں میں بھی یہ ترقی کی رفتار کو بڑھانا جاری رکھے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں