ملکی حالات پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان گفت و شنید

واشنگٹن/رائٹر/ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے وہاں کے تازہ حالات پر بات چیت کی۔ سعودی عرب میں بدعنوانی کے نام پر انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر درجنوں گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیورٹ نے کہا امریکہ نے آٹھ نومبر کو لبنان کے وزیر اعظم کے عہدہ سے اچانک استعفیٰ دینے والے سعد الحریری سے ملاقات کی تھی۔ مسٹر حریری نے سعودی عرب میں لبنان کے وزیر اعظم کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ نیورٹ سے مسٹر حریری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے حریری کے ساتھ ملاقات کے مقام اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مسٹر حریری کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’حساس، ذاتی، سفارتی گفت و شنید‘بتایا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں