ٹرمپ کی بیٹی کے دورہ حیدرآباد کے پیش نظر پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

حیدرآباد/یواین آئی / حیدرآباد میں اس ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کی شرکت کے پیش نظر پولیس کی جانب سے گھرگھر تلاشی مہم کل صبح چلائی گئی ۔ساوتھ زون پولیس نے پرانے شہر کے علاقوں فلک نماوٹے پلی اور فاطمہ نگر میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی ۔ پولیس نے تاج فلک نما ہوٹل کی بھی تلاشی لی جہاں ایوانکا ٹرمپ اس تقریب میں شرکت کرنے والی ہیں۔ اس تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 67مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور نامناسب دستاویزات پر25ٹو وہیلرس کو ضبط کرلیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں