سری لنکا کے خلاف سیریز سے جنوبی افریقہ کیلئے مدد ملے گی:پجارا

نئی دہلی/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ بلے باز چتیشور پجارا نے کل کہاکہ آنے والے سری لنکا سیریز ان کیلئے جنوبی افریقہ دورے کیلئے اپنی تیاری کیلئے ایک بہترین موقع ہوگی۔واضح رہے کہ اگلے برس جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی سیریز شروع ہونی ہے لیکن اس سے قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی جائے گی اور چتیشور پجارا سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا چاہتے ہیں۔چتیشور پجارا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ سری لنکا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔اپنی تیاری سے متعلق دریافت کئے گئے ایک سوال کے جواب میں پجارا نے کہا کہ ان کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے کی تیاریاں ابھی سے شروع ہوگئیں ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں 6جنوری سے کھیلا جائے گا۔چتیشور پجارا نے کہا کہ انہوںنے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کے بارے میں ایک میٹنگ کرنی ہے اور اسی میں جنوبی افریقہ کے بارے میں بھی غوروخوض کیا جائے گا۔ جن کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی بھی تیار ہے ۔انہوںنے کہا کہ تیاریوں سے متعلق ابھی اسے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ جب ان سے تیز اچھال والی پچوں سے متعلق ایک سوال پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہر سیریز کی طرح وہ اپنا ہوم ورک مکمل کریں گے ۔ چند ہی سیریز ایسی ہے جن کیلئے انہیں نیٹ پر زبردست تیاری کرنی پڑے ۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف گزشتہ سیریز میں چتیشور پجارا نے اپنی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں