مسرت عالم رہا، پھر گرفتار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾سرکردہ علاحدگی پسند لیڈر اور حریت ﴿گ﴾ کے جنرل سیکرٹری مسرت عالم کو پولیس نے کو ٹ بلوال جموں کے باہر دوبارہ گرفتار کرلیا ،جب جیل حکام نے انہیں کچھ ہی دیرقبل رہا کردیاتھا۔جیل حکام نے مسرت عالم کو اُس وقت رہا کردیا تھا ، جب مسرت عالم کی جانب سے ایک عدالتی حکم نامہ ان کے سامنے پیش کیا گیا تھا ،جس میں مسرت عالم پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیکر اسکی رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔ لیکن رہائی کے کچھ ہی لمحوں بعد مسرت عالم کو پولیس نے جیل کے باہر دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اسے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ْْ قابل زکر ہے کہ مسرت عالم کو اب تک 35بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں