ذوالفقار نے جے اینڈ کے ریسلنگ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی

جموں/ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا تاکہ وہ کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی جسمانی و ذہنی نشو و نما کو یقینی بنا سکے ۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار جے اینڈ کے ریسلنگ ٹیم کے ارکان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ یہ ٹیم اندور میں 15/نومبر سے 18/نومبر تک منعقد ہونے والی سینئر قومی چمپئن شِپ میں حصہ لینے کے لئے 13نومبر کو جموں سے روانہ ہوگی ۔ایم ایل اے جموں ایسٹ راجیش گپتا ، ایم ایل سی اشوک کھجوریہ اور کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔وزیر کو اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ اس قومی چمپئن شپ مین 25رسلر حصہ لے رہے ہیں جن میں 20مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں ۔اور ان کھلاڑیوں کو جموں کے بجرنگی اکھاڑہ میں ایک سلیکشن عمل کے دوران منتخب کیا گیا۔ اس چمپئن شِپ میں جو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ان میںاجیت ملہوترہ ، مکیش کمار، بھوشن مہتا ، سکھوندر سنگھ ، منیر احمد ، پردیپ کمار ، بہادر خان ، محمد آصف ، اُدھے شرما، اشفاق احمد ، گوروکمار، امیت منہاس، سنی شرما، راجندر سنگھ ، رنجیت سنگھ ، راجیش شرما، روشن لال ، شکیل خان، جاوید خان ، سلندر سنگھ ، سکشی ڈوگرہ ، کنچن دیوی ، رینو ، ڈرشتی اور جسپریت کور شامل ہیں۔بعد میں وزیرنے رسلروں میں کِٹ تقسیم کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں