بالی بھگت نے رائے پور دومانہ حلقے کیلئے مشری والا اور سمبلی والا پُلوں کا اعلان کیا

جموں /صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے رائے پور دومانہ حلقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے درجن بھر دیہات کو جوڑنے کے لئے مشری والا۔ باوا تالاب اور سمبلی والا برن پُلوں کا اعلان کیا۔ان دو اہم پُلوں کی بدولت علاقے کے لوگوں کو عبور ومرور کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔سمبلی والا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت ریاست کے تمام علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کی وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں دُور دراز علاقوں کی طر ف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال بہتر بنانے میں سڑکیں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سیکٹر کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کو اکھنور۔ پونچھ۔ راجوری کے ساتھ بن تالاب امب گھروٹہ سے جوڑنے والی سڑک کی کشادگی کے لئے ایک پروجیکٹ سی آر ایف کے تحت منظور کیا گیا ہے جس پر19 کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔مقامی لوگوں کے مطالبات کے تناظر میں وزیر نے رتی چپاڑی میں تالاب کی جازبیت کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنے سی ڈی ایف میں سے5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے لوگوں کے مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں