سابق چیئرمین پی ایس سی گورنر سے ملاقی

جموں/ جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئر مین محمد شفیع پنڈت نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوںنے گورنر کو ان کی طرف سے چلائے جارہے ادارے کی سرگرمیوں اور سول سروسز امتحان اور دیگر کورسوں کے لئے ادارے کی طرف سے بہم رکھی جارہی کوچنگ سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوںنے کہا کہ یہ کوچنگ مرکز اقلیتی طبقے کے مفادات کو فروغ دینے کی مرکزی سرکار کی سکیم کے تحت قائم کیا جاچکا ہے۔گورنر نے محمد شفیع پنڈت پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی بہبودی کے لئے ہر سطح پر اپنے کام کو جاری رکھیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں