زرداری کسی اور کو خوش کرنے کیلئے بدزبانی کر رہے ہیں :نوازشریف

اسلام آباد/ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی اور کو خوش کرنے کیلئے بد زبانی کررہے ہیں۔ نوازشریف نے احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے کہا، ’’اب وقت آگیا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو کسی بھی فرد کو خوش کرنے کے بجائے متحد ہو جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا، کہ میں نے اپنے اقتدار کے دوران آزاد عدلیہ کی پرزور حمایت کی اور ان ججوں کے خلاف تھا جوفوجی حکمرانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ کیا کرتے تھے ۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے ان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کونسل میں کھل کرکئے جانے کی سفارش کی ہے ، نواز شریف نے کہا کہ کچھ بھی راز نہیں رہنا چاہئے اور جب ملک میں تمام معاملات پر کھل کر بحث کی جائے گی تو ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ اگر ایک مرتبہ ایسی شروعات ہوجئاے تو پھر اس سمت میں ترقی کوکوئی روک نہیں سکتا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں