کارلس پگمونٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

میڈرڈ / برسلز/ اسپین کے کاتالونیہ خطہ کی آزادی کے معاملہ پر بغاوت اور غداری کا سامنا کر رہے وہاں کے سابق صدر کارلس پگمونٹ پر قانونی شکنجہ کستا جا رہا ہے اور میڈرڈ ہائی کورٹ نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا۔ اس خطہ کی آزادی کا مطالبہ کے بعد ان کی حکومت کو برطرف کر دیا گیا تھا اور وہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ بیلجئیم چلے گئے تھے ۔ ہائی کورٹ کے ایک جج نے بیلجئیم کومسٹر پگمونٹ اور ان کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے انہیں بغاوت، غداری، پبلک فنڈز کا غلط استعمال،اختلاف اور علیحدگی پسند مہم سے متعلق معاملات کی سماعت پرا سپین واپس لوٹنے اور جمعرات کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس کا انہوں نے عمل نہیں کیا۔ انہوں نے عدالتی عمل میں بیلجئیم سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ شامل ہونے کی اجازت مانگی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں