اونتی پورہ میں ’’برقعہ پوش‘‘ شخص پکڑا گیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ’’برقعہ پوش‘‘ شخص کو پکڑ لیا ، جس کے بارے میں انہیں شبہ ہے کہ وہ خواتین کی چوٹیاں کاٹنے والو ں میں شامل ہے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ جب لوگ اس مشکو ک شخص سے پوچھ تاچھ کررہے تھے، پولیس نے موقعے پر آکر ٹیر گیس شلنگ کی اور اس شخص کو چھڑا کر لے گئی ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی کہ ایک شخص کو دبوچ لیا گیا ہے تو ہم نے اس شخص کو چھڑالیا ، جس کی لوگوں نے بے دردی سے مارپیٹ کی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ پکڑے گئے شخص سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں