یوگی آدیتہ ناتھ نے پہلی بار تاج محل دیکھا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ ایک ایسے وقت میں جب بی جے پی کے بعض لیڈر تاج محل کے بارے میں آئے دن متنازعہ بیانات دے رہے ہیں، اُتر پردیس کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے آج پہلی بار دنیا کے سات عجائب میں شمار کئے جانے والی اس عمارت کا دیدار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غالباً یہ آدتیہ ناتھ کا اپنی زندگی میں تاج محل دیکھنے کا پہلا موقعہ ہے۔ یو پی کے وزیر اعلیٰ تاج محل کے اندر آدھے گھنٹے تک رہے اور اس عمارت کے ہر حصے کو غور سے دیکھ رہے تھے۔وہ اپنے ساتھ آئے افسران سے تاج محل کے بارے میں مسلسل جانکاری حاصل کررہے تھے۔ جتنی دیر تک یو پی کے وزیر اعلیٰ تاج محل کے اندر تھے ، میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں