گورنرنے جسمانی طور معذور بچوں کو معاونت فراہم کی

سرینگر/شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امنگ نرولہ نے مختلف شعبوں کے مستحق اداروں کو مالی معاونت دینے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گورنر این این ووہرا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، کی ہدایات پر رام باغ سرینگر میں جسمانی طور ناخیز بچوں کے ایک ادارے ابھیندن ہوم کو3.70 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی۔اس سے پہلے گورنر نے ان خاص بچوں اور ان کے اساتذہ کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی تھی اور ان کی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی تھی۔اس دوران ہوم کے پرنسپل نے گورنر کو بچوں کی ضروریات اور ان کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوم میں کرسیوں، بنچوں اور دیگر سازو سامان کی قلت سے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ابھیندن ہوم ایک بہت ہی پُرانا ادارہ ہے اور یہ وادی کا واحد ادارہ ہے جہاں قوت بینائی او ر  قوت سمات سے محروم بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اس و قت سکول میں60 بچے قوت سمات سے محروم ہیں جنہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں