بلیوارڈ پر چار گلیاروں والی سڑک سے ٹریفک دبائو میں کمی آئے گی۔صوبائی کمشنر

سرینگر/ڈویژنل کمشنر کشمیربصیر احمد خان نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں بلیوارڈ پر چار گلیاروں والے سڑک پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ لیک ویو پارک سے شروع ہوکر شالیمار تک پانچ کلو میٹر پر محیط ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ کے لئے مزید چالیس کنال اراضی کی ضرورت ہوگی ۔یہ پروجیکٹ مجموعی طور پر 253کنال اراضی کا احاطہ کرے گا۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اس پروجیکٹ کی تکمیل میں بہت ہی سنجیدہ ہیں اورپروجیکٹ کی تکمیل کے لئے لازمی اقدامات کئے جائیں گے۔ ۔صوبائی کمشنر نے محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایت د ی ہے کہ وہ ترقیاتی کمشنر سرینگر کو تازہ انڈنٹ پیش کریں تاکہ اس انڈنٹ میں نجی اور سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جاسکے۔بصیر احمد خان نے پی ڈی ڈی اورپی ایچ ای محکموں کو پروجیکٹ کی زد میں آنے والے حصوں سے بجلی کے کھمبے اور پائپیں فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے جنرل منیجر بی ایس این ایل کو موبائیل ٹائور مناسب جگہوں پر نصب کرنے کی ہدایت دی تاکہ پروجیکٹ کی مقررہ وقت میںتکمیل یقینی بن سکے۔پروجیکٹ کے سلسلے میں ایک مانٹیرینگ کمیٹی ڈویژنل کمشنر کی قیادت میںتشکیل دی گئی ہے تاکہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں