سجن کمار کی ضمانت عرضی پر آئندہ سماعت 25مارچ کو

نئی دہلیâیو این آئیá سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہوئے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس اے نظیر کی بنچ نے جمعرات کو سجن کمار کی عرضی پر سماعت 25مارچ تک کےلئے ملتوی کردی۔تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے 73 سالہ سجن کمار نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں ضمانت عرضی دائر کی تھی ۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے 25فروری کو سجن کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔سابق وزیر اعظم کے قتل کے بعد راج نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل اور جلانے کے معاملے میں گذشتہ سال 17 دسمبر کو سجن کمار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سنائے جانے کے دو ہفتہ کے بعد 31دسمبر کو سجن کمار نے کڑکڑ ڈوما عدالت میں خود سپردگی کردی تھی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں