پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں: آئی ایم ایف سربراہ

سرینگر/ مانٹرنگ/ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے دوبئی پہنچے ہیں جہاں انہوںنے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ دوبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لیگارڈ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا ہے۔ ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس ملاقات کو ’تعمیری‘ قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے پرواگرام پر بات چیت ہوئی ہے۔ کرسٹینا لیگارڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے اور فیصلہ کن پالیسی اور اقتصادی اصلاحات سے ہی پاکستان کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔ اہوںنے کہا کہ نئی حکومت کے ایجنڈے میں غریب طبقے کی مدد کرنا اور گورننس پر توجہ دینا وہ اہم ترجیحات ہیں جن سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دوبئی پہنچے ہیں جہاں انہوںنے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں