بیڈ منٹن :حیدرآباد ہنٹرز اور ممبئی راکیٹس میں ہوگا مقابلہ

بنگلور/ گزشتہ چمپئن حیدرآباد ہنٹرز اور دو بار کی فائنلسٹ ممبئی راکیٹس کے درمیان ووڈافون پریمیئر بیڈمنٹن لیگ ﴿بی پی ایل ﴾ -4 کے ہفتہ کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں سخت مقابلہ ہوگا۔ہنٹرز نے گزشتہ سیزن کی اپنی فارم کو اس سیزن میں بھی جاری رکھا ہے اور لیگ مرحلے کا اختتام 24 پوائنٹس کے ساتھ کیا ہے ۔ پی وی سندھو کی کپتانی والی اس ٹیم نے اب تک اس سیزن میں صرف ایک ٹرمپ میچ ہارا ہے ۔ اس نے چھ میں سے پانچ ٹرمپ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ وہ سیمی فائنل میں اسی طرح کی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش میں رہے گی۔سیمی فائنل مقابلے کی شام سندھو نے کہاکہ ہم سیمی فائنل میں آکر بہت خوش ہیں۔ اگرچہ چیلنج کافی بڑی ہے ، لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم کافی اچھا کھیل رہے ہیں اور خود کو خطاب کی دوڑ میں رکھنے کے لئے ہم اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیں گے ۔ دوسری طرف ممبئی کے پاس اندریس ایٹنسن اور سمیر ورما جیسے کھلاڑی ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ ممبئی کے پاس تجربہ کار لی یونگ ڈو بھی ہیں، اس لحاظ سے ممبئی کی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔ ان کی ٹیم میں بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں اور ہنٹرز کے لئے کورٹ پر ممبئی کا سامنا کرنا کسی بھی طریقے سے آسان نہیں ہو گا۔ممبئی نے لیگ مرحلے کا اختتام 19 پوائنٹس کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سیزن میں اس کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا گیا ہے ۔ ایک بار پھر اس کی کوشش اپنے تمام داؤ صحیح طریقے سے چلنے اور فائنل میں جگہ بنانے کی ہوگی۔ممبئی کی ٹیم پہلے اور دوسرے سیزن میں رنر اپ رہی تھی۔ اس بار وہ اپنی پرانی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہے گی اور خطاب کی دوڑ میں اپنے آپ کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ لی یونگ ڈو نے کہاکہ یہ ہمارے لئے شاندار موقع ہے ۔ حیدرآباد ہنٹرز موجودہ فاتح ہے اور ہم بہترین ٹیم کو مات دینا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس اچھا موقع ہے اور ٹیم بھی اعتماد سے بھری ہے ۔ ہم کافی سخت محنت کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہوں کہ بنگلور شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
یو این آئی ۔ این اے

NNNN

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں