راکیش استھانہ کو دھچکا بدعنوانی کے الزام کی جانچ جاری رہے گی

نئی دہلی﴿یواین آئی﴾مرکزی تفتیشی بیورو﴿سی بی آئی﴾کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کو بدعنوانی کے الزام کے معاملے میں جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ سے سخت دھچکا لگا۔ عدالت نے اس معاملہ میں مسٹر استھانہ کے خلاف جانچ جاری رکھنے کا حکم دیاہے۔ جسٹس نجمی وزیری نے اس سلسلہ میں اپنے حکم میں کہاکہ مسٹر استھانہ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے معاملے کی جانچ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ خصوصی ڈائریکٹر کے خلاف سی بی آئی کے سابق سربراہ آلوک ورما نے بدعنوانی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے تھے۔ عدالت نے مسٹر استھانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر دیویندر کمار کی ایف آئی آر رد کرنے کی عرضی بھی خارج کردی ۔جسٹس وزیری نے مسٹر استھانہ اور مسٹر کمار کے خلاف جانچ 10ہفتے میں پوری کرنے کا حکم دیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایف آئی آر میں جس طرح کے الزامات ہیں انکی جانچ ضروری ہے ۔واضح رہے کہ اعلی اختیار ات والی سلیکشن کمیٹی نے مسٹر ورما کو جمعرات کو سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر فائربر گیڈ محکمہ کا ڈائریکٹر مقررکیاتھا۔مسٹر ورما نے اس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں