اسلامیہ کالج میں سول سروس اُمید واروں کیلئے  جانکاری پروگرام کا اہتمام

سرینگر/اسلامیہ کالج سری نگر میں سول سروس اُمید واروں کے لئے ایک جانکاری پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر سید عابد رشید شاہ مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔اُنہو ں نے شرکأ کو کامیاب زندگی کے لئے تن دہی سے کام کرنے اور اُنہیں انسانیت کی بہبود کے لئے کام کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے کہا کہ سماج کی خدمت کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ سول سروسز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اسلامیہ کالج میں مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تعلیمی مواد دستیاب کرائی گی۔جبکہ کالج میں سول سروسز اور دیگر امتحانات کے لئے کوچنگ مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔
اُنہوں نے شرکأ کے سوالوں کابھی جواب دیا۔اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر یاسین احمد شاہ بھی موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں