چیف سیکرٹری کی صدارت میں ایس ایل سی سی کی30 ویں میٹنگ

جموں/نان بنکنگ فائنانشل کمپنیز اور اَن اِن کارپوریٹیڈ باڈیز پر ریاستی سطح کی کوارڈی نیشن کمیٹی کی30 ویں میٹنگ آج یہاںچیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی جموں، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، اے ڈی جی پی، سی آئی ڈی،آئی جی پی سی آئی وی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔کمیٹی نے جموں وکشمیر چٹ فنڈ زایکٹ2016 ،جموں اینڈ کشمیر پروٹیکشن آف انٹرسٹس آف ڈیپازٹرز کے تحت نوڈل افسر کی تعیناتی، فائنانشل ایکٹ2018 اور دیگر متعلقہ قوانین کا جائیزہ لیا۔کمیٹی نے آربی آئی کی طرف سے کرائم برانچ کو سونپے گئے کیسوں پر شکایات کا بھی جائیزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے مختلف ایجنسیوں کے مابین بہتر تال پر زور دیتے ہوئے سرمایہ کاروں سے دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرنے پر زور دیا۔اس سلسلے میں انہوں نے کرائم برانچ، آر بی آئی، سی ای بی آئی اور آر او سی کے ممبران پر مبنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے’’ ساچیٹ پورٹل‘‘ پر آر بی آئی کی طرف سے جانکاری دینے پر بھی زوردیا۔اس کے علاوہ دیگر مختلف متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظات سے متعلق ایکٹ کے سلسلے میں 8 جنوری کو حکم جاری کیا گیا تھا۔کمیٹی نے عوامی شکایات کی چارہ جوئی کے لئے ضابطہ عمل بھی اختیار کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں