ڈیئر وراٹ کوہلی، میں جاوید میانداد کو پسند کرتا ہوں  آپ اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھئے :بسنت رتھ

سری نگر /یو ا ین آئی/ جموں وکشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ﴿آئی جی پی﴾ ٹریفک بسنت کمار رتھ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو جس میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ مداحوں کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا، پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہوئے کوہلی کو اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔بسنت رتھ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی جاوید میانداد کو ہی پسند کرتے ہیں۔آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے جمعرات کوایک ٹویٹ میں لکھا 'ڈیئر وراٹ کوہلی ، میں جاوید میانداد کو پسند کرتا ہوں۔ آپ براہ مہربانی اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھئے ۔ اور اپنے اشتہاری معاہدوں تک ہی محدود رکھیں'۔بتادیں کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پانچ نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا ایپ لانچ کرکے اپنے مداحوں سے روابت کا ایک نیا سلسلہ قائم کیا۔ لیکن ایک مداح کے تبصرے پر ان کا اس ایپ پر جاری کردہ ایک ویڈیو انہیں بھاری پڑ رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ اس ویڈیو میں انہوں اس شخص کو ملک چھوڑنے کی صلاح دے ڈالی جس نے لکھا تھا کہ وہ کوہلی کی بلے بازی سے زیادہ برطانوی اور آسٹریلوی بلے بازوں کو پسند کرتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں