شہباز شریف کی ٹرانزٹ ریمانڈ 10نومبر تک بڑھادی گئی

اسلام آباد﴿یو این آئی﴾ قومی احتساب بیورو ﴿این اے بی﴾ نے منگل کو پاکستان مسلم ۔نواز ﴿پی ایم ایل۔این﴾ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ٹرانزٹ ریمانڈ 10نومبر تک بڑھادی گئی ہے ۔پاکستان کے ڈاناخبار کی رپورٹ کے مطابق این اے بی نے شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے اس کی ٹرانزٹ ریمانڈ 10نومبر تک بڑھادی۔ اس سے پہلے این اے بی نے 31اکتوبر کو ختم ہورہے ٹرانزٹ ریمانڈ کو 6نومبر تک بڑھادی تھی۔ این اے بی نے عدالت سے شہباز شریف کی ٹرانزٹ ریمانڈ 12نومبر تک بڑھانے کی مانگ کی جبکہ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت سے 10نومبر تک ریمانڈ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں