سیکرٹری سپورٹس کونسل نے گِندون پارک میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سرینگر /سیکرٹری سٹیٹ سپورٹس کونسل ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری نے آج گِندون سپورٹس سٹیڈیم سرینگر کا دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا۔سیکرٹری موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کی بدولت نوجوانوں کو اُن کی صلاحیتوں کو مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقعہ ملتا ہے۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نے سٹیڈیم کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بہتر رکھ رکھاؤ کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ وُشو، جوڈو، والی بال، لان ٹینس اور دیگر کھیلوں کی سہولیات اس سٹیڈیم میں دستیاب ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں