کپواڑہ پولیس کی جانب سے منشیات مخالف موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام حاجن کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی فصل تباہ

سرینگر/    منشیات کے برے اثرات سے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کی مہم کے تحت کپواڑہ پولیس نے غیر سرکاری تنظیم لوبل یوتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے منشیات مخالف موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ سپورٹس گراونڈ پتوشائے سے چندی گام ٹکی پورہ ، سوگام تک 30کلومیٹر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ ایس ایس پی کپواڑہ شری رام امباکر نے موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ریلی میں تقریبا ً300مقامی نوجوانوں اور مختلف اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبا جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور جن پر منشیات مخالف نعرے درج تھے نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے اس موقعے پر بچوں کو اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اساتذہ ، والدین اور سیول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ نئی پود کو منشیات کی بری لت سے دور رکھنے کیلئے موثر اقدامات اُٹھائیںتاکہ نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے ضلع میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے جانکاری مہم کو وسعت دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔ انہوںنے طلبا سے تاکید کی کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور مستحکم بن سکیں۔منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس ، ایکسائز محکمہ نے حاجن کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی کاشت کو ضائع کیا۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ شیخ زلفقار آزاد کی ہدایت پرڈی ایس پی حاجن کی نگرانی میں ایس ایچ او نے ایکسائز محکمہ کے ہمراہ ماڈون ، باٹ گنڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں اُگائی گئی بھنگ کی فصل کو تباہ کیا۔ مقامی لوگوں ، ذی عزت شہریوں اور نوجوانوں نے بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کو خوب سراہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں