نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا لندن میں انتقال

اسلام آباد﴿یو این آئی﴾ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم کا لندن میں انتقال ہو گیا ہے ۔ وہ کافی طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا لندن کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا لیکن وہ کوما میں چلی گئیں تھیں۔ نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے بتایا کہ مسٹر نواز شریف کی اہلیہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں اور اللہ ان کی روح کو سکون دے ۔ واضح ر ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز آخری بار جولائی میں ان سے ملاقات کرکے 25جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے وطن لوٹ آئے تھے ۔ ان دونوں کو پاکستان آتے ہی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا تھا، جو اس وقت جیل میں ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں