ہندوستان۔نیپال بس سروس شروع

پٹنہ﴿یو این آئی﴾ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے نیپال کیلئے شروع ہوئی بس سروس کو کل ہرہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔مسٹر کمار نے یہاں سکٹریٹ میں منعقد ایک تقریب کے سامنے سے نیپال کے لئے شروع ہوئی بس سروس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔منعقد پروگرام میں شامل وزیر اعلی نے سب سے پہلے جدید تکنیک اور سہولیات سے مزین ان بسوں کا معائنہ کیا۔ بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی یہ بسیں بودھ گیا سے کاٹھمانڈو اور پٹنہ سے جنکپور کے درمیان چلیں گی۔وزارت ٹرانسپورٹ سنتوش کمار نرالا نے وزیر اعلی کا استقبال کیا اس موقع پر بہار اور نیپال کے فنکاروں نے وزیر اعلی کے سامنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں