جنوبی ایشیائ خطے میںخطرات بدستور لاحق بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات وقت کی ضرورت: ہلری کلنٹن

سر ینگر/اے پی آ ئی/جنو بی ایشیائ کے خطے میں بھارت پاکستان کے ما بین بہتر تعلقات کو لازمی قرار دیتے ہو ئے امریکہ کی سا بق وزیر خارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشا نہ بنا تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر افغانستان میں قیام امن کی ضما نت نہیں دی جا سکتی ہے ،آر پار کشمیر میں حقو ق البشر کی پا مالی کو نا قا بل برداشت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ دونوں مما لک کی سیاسی قیادت کو چا ہئے کہ وہ حقو ق البشر کے سلسلے میں واضح کئے گئے قوا عد و ضوا بط پر انتظا مہ کو عمل کرا نے کیلئے مجبور کرے۔ الجزہ نیوز چینل کے سا تھ ٹاک شو میں شر کت کرتے ہو ئے امریکہ کی سا بق وزیر خا رجہ ہیلری کلنٹن نے جنو ب ایشائ کے تئیں مو جو دہ امریکی انتظا میہ کی پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر نہ تو دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی افغانستان میںقیام امن کی ضما نت دی جا سکتی ہے۔سابق وزیر خا رجہ نے کہا کہ امریکہ کو اب پاکستان سے کورا جواب ملا جو افغانستان میںبرسر پیکار امریکی فوج کیلئے خطرے کی علامت ہے ۔سابق وزیر خا رجہ نے پاک بھارت تعلقات کو لازم ی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ بھارت پاکستان میں انتہا ئی پسند کاروا ئیاں مسا ئل کے حل نہ ہو نے کی وجہ سے ہو رہی ہیںاور بھارت پاکستان کو نز دیک لا نے میں امریکی انتظا میہ بہتر رول ادا کر سکتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں