چیمپئنز کپ :ریال میڈرڈ نے روما کو شکست دے دی

سپین / انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے مقابلے میں سپینش کلب رالخ میڈرڈ نے روما کو دلچسپ کھیل کے بعد دو ایک سے ہرا دیا ہے۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں رالر میڈرڈ نے دوسرے ہی منٹ میں روما کے خلاف گول داغ دیا۔ریال میڈرڈ نے حریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 15 ویں منٹ میں انہیں دوسری کامیابی مل گئی۔ ٹیم روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 83 ویں منٹ میں گول کر کے رال میڈرڈ کی برتری کم کر دی، بد قسمتی سے وہ میچ کے دوران مزید گول نہ کر سکے۔ ادھر مصری فٹبالر اعصام الحیدری نے انٹرنیشنل فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ مصر کے 46 سالہ فٹبالر اعصام الحیدری نے انٹرنیشنل فٹبال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جو ورلڈ کپ میں عمر رسیدہ پلیئر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انہیں 1996ئ میں ڈیبیو کے بعد دو دہائی تک ملک کی 159 میچوں میں نمائندگی کا موقع ملا۔ ان کی موجودگی میں مصر چار مرتبہ افریقی کپ آف نیشنز جیت سکا اور وہ چار مرتبہ بہترین گول کیپر قرار پائے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں